خون سے متعلق آٹھ حیران کن حقائق

کیا آپ جانتے ہیں کہ خون کا رنگ سرخ یا نیلا کیوں ہوتا ہے یا پھر کیا خون سے رنگ بھی تیار کیا جا سکتا ہے؟ اگر نہیں تو آئیے آج ہم آپ کو ان سوالات کے جوابات سمیت خون سے متعلق وہ آٹھ حقائق بتاتے ہیں جو انتہائی حیران کن ہیں۔ یہ حقائق ڈوئچے ویلے کی خون کے عالمی دن پر شائع کردہ ایک رپورٹ سے اخذ کردہ ہیں-
 

مردوں میں خون خواتین کی نسبت زیادہ
ہمارے جسم کے کل وزن کا تقریباﹰ سات سے آٹھ فیصد حصہ ہمارے خون پر مشتمل ہوتا ہے۔ ایک ستر کلو گرام وزنی مرد کے جسم میں تقریباﹰ پانچ لیٹر خون ہوتا ہے لیکن اسی وزن کی ایک خاتون کے جسم میں تقریباﹰ نصف لیٹر خون کم ہوتا ہے۔ جسم میں خون کی مقدار کا انحصار جسم کی لمبائی پر ہوتا ہے۔

image


اتنی جلدی خون کی کمی کیسے پوری ہوتی ہے؟
جب خون عطیہ کیا جاتا ہے تو ڈاکٹر خون عطیہ کرنے والے شخص کے جسم سے تقریباﹰ نصف لیٹر خون نکالتے ہیں۔ یہ جسم میں موجود خون کا دس فیصد بنتا ہے۔ جسم فوری طور پر خون کی اس کمی کو پورا کرنے کے لیے کام شروع کر دیتا ہے۔ سفید خون کے خلیوں، خون میں مائع اور پلیٹس کی کمی چند دن میں ہی پوری ہو جاتی ہے لیکن سرخ خون کے خلیات کی کمی تقریباﹰ دو ماہ بعد پوری ہوتی ہے۔

image


اکثر دو لیٹر خون کی کمی کا نتیجہ موت
اگر کسی چوٹ کے نتیجے میں زیادہ خون بہتا ہے تو جسم فوری طور پر اس کمی کو پورا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ دو لیٹر یا چالیس فیصد خون کی کمی کے بعد دل خون کی گردش کے نظام کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کھو دیتا ہے۔ جسم کے دیگر حصے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور انسان کوما میں چلا جاتا ہے۔ ایسی صورت میں صرف انتقالِ خون ہی کام دے سکتا ہے۔

image


خون سرخ یا نیلا کیوں ہوتا ہے؟
تمام فقاری جانور، پرندے، مچھلیاں اور رینگنے والے جانوروں کے خون کا رنگ سرخ ہوتا ہے کیوں کہ ان کے خون میں ہیموگلوبن ہوتا ہے۔ خون میں آئرن کے حامل پروٹین آکسیجن سے ملتے ہیں اور خون کا رنگ سرخ ہو جاتا ہے۔ اسی طرح کیڑے مکوڑوں، مکڑیوں، سیپیوں اور آکٹوپس کا خون نیلا ہوتا ہے کیوں کہ ان کے خون میں آئرن پر مشتمل ہیموگلوبن نہیں ہوتا۔ اگر ان میں سے بعض کے خون میں آکسیجن شامل نہیں ہوتی تو خون بغیر کسی رنگ کے ہوتا ہے۔

image


خون میں دھاتی بُو کیوں ہوتی ہے؟
سویڈن اور جرمنی کے سائنسدانوں نے خون میں ایک ایسے نئے عنصر کی دریافت کا دعویٰ کیا ہے، جس کی وجہ سے خون میں ایک خاص قسم کی بُو پیدا ہوتی ہے۔ اس عنصر کو trans-4,5-Epoxy-(E)-2-Decenal کا نام دیا گیا ہے۔

image


خون میں زہریلے مادے کیسے پیدا ہوتے ہیں؟
اگر خون میں زیریلے مادے پیدا ہونے شروع ہو جائیں تو جسم گلنا سڑنا شروع ہو جاتا ہے اور اس میں پیپ پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ اس کی وجہ کوئی بھی انفیکشن، بیکٹریا، دانت میں پیپ یا پھپھڑوں کی سوزش ہوسکتی ہے۔ زہریلے مادے خون میں پھیلنا شروع ہو جاتے ہیں اور موت کا سبب بن سکتے ہیں۔

image


صرف ڈریکولا ہی خون نہیں پیتا
خون پینے والی چمگادڑوں کے بارے میں تو سبھی نے سن رکھا ہوگا۔ یہ جنوبی اور وسطی امریکا میں پائی جاتی ہیں۔ یہ مویشیوں اور گھوڑوں کی گردنوں اور پیروں سے چمٹ جاتی ہیں اور خون چوستی ہیں لیکن لمبی چونچ والا سہرہ نامی پرندہ بھی خون چوستا ہے۔

image

بیل کے خون سے رنگ
پرانے زمانے میں کسان گھروں کو رنگ کرنے کے لیے بیل کا خون استعمال کیا کرتے تھے۔ وہ چونے اور چند دوسرے اجزاء اور تیل وغیرہ کو خون کے ساتھ مکس کر دیا کرتے تھے اور دیوار کے لیے رنگ تیار ہو جاتا تھا۔ یہ رنگ لکڑی کے فرش کے لیے بھی استعمال کیا جاتا تھا۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Enjoy these blood facts while learning some interesting facts and information about blood type, cells, pressure, plasma, donation and more. Found in humans and most animals, blood is an incredibly important bodily fluid that transports oxygen and various nutrients to our body’s cells.