مصر کے چند سحر انگیز مقامات کی خوبصورت تصاویر

مصر کی تاریخ٬ تہذیب و تمدن اور ثقافت ہزاروں سال پرانی ہے- دنیا بھر سے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد اس ملک میں واقع متعدد خوبصورت٬ قدرتی اور تاریخی مقامات کو دیکھنے کے لیے آتی ہے- ہم اکثر مصر میں واقع اہرام اور دریائے نیل کے بارے تو سنتے ہی رہتے ہیں لیکن اس قدیم ملک میں اس کے علاوہ بھی اور بہت کچھ ہے جو دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے- آئیے آج کے آرٹیکل کے ذریعے مصر کے چند سحر انگیز مقامات کی سیر کرتے ہیں-


THE WHITE DESERT
یہ صحرا مصری قصبے Farafra سے 28 میل کے فاصلے پر شمال میں واقع ہے اور یہ کوئی عام صحرا نہیں ہے- یہ صحرا بڑی حد تک چاند کی سرزمین سے مشابہت رکھتا ہے- سفید رنگ کی چٹانوں کی تراش خراش اور رات کے وقت آسمان کا خوبصورت نظارہ اس صحرا کو ایک منفرد مقام بناتا ہے-

image


THE RED SEA
بحیرہ احمر کے ساحل شرم الشیخ کا پانی انتہائی صاف و شفاف٬ رنگارنگ مچھلیوں٬ مرجان اور دیگر سمندری زندگیوں سے بھرپور ہے- یہ سمندر غوطہ خوری کے شوقین افراد کے لیے کسی جنت سے کم نہیں- غوطہ خوری سے محبت رکھنے والے یہاں ضرور آتے ہیں-

image


LUXOR
یہ مصر کے قدیم ترین اور خوبصورت شہروں میں سے ایک ہے- یہ شہر ایک کھلی فضا میں موجود میوزیم کی مانند ہے جہاں قدم قدم پر یادگاریں اور قدیم عمارات موجود ہیں- یہ دنیا کے سب سے تاریخی شہروں میں سے ایک ہے-

image


MOUNT SINAI
کوہ سینا نامی یہ پہاڑ مصری شہر قاہرہ کے قریب واقع ہیں اور مقبول ترین سیاحتی مقام کا درجہ رکھتے ہیں- اس پہاڑ کو مذہبی اہمیت بھی حاصل ہے کیونکہ اسی مقام پر حضرت موسیٰ علیہ السلام کو دس پیغامات موصول ہوئے تھے-

image


SIWA OASIS
باقی مصر کے مقابلے میں یہ نخلستان پورے ملک سے ہی ایک الگ تھلگ اور منفرد مقام ہے- اس نخلستان کی ثقافت٬ زبان اور رسم و رواج سب اپنے ہیں- یہاں گرم پانی کے چشمیں بھی موجود ہیں تو sand boarding کے بھی مزے لیے جاسکتے ہیں-

image


TABA
یہ عقبہ کی خلیج پر واقع ایک چھوٹا سا قصبہ ہے- یہ ایک خوبصورت بندرگاہ اور گہرے نیلے سمندر کا مالک ہے- اس کے علاوہ اس قصبے کا زمان قلعہ اور رنگدار وادی یہاں کی سیر کو قابلِ قدر بنا دیتے ہیں-

image


WADI-EL-HITAN
اس وادی کے لیے سفر کرنے والوں کو تھکان تو ہوتی ہے لیکن وہ اس وادی موجود نظاروں کے سامنے کچھ بھی نہیں ہے- یہاں ایک رات کی کیمپنگ اور تاروں بھرے آسمان کے نظارے کا جو لطف حاصل ہوتا ہے اسے لفظوں میں بیان کرنا ناممکن ہے- اس کے علاوہ یہاں ان وہیل مچھلیوں کے ڈھانچے بھی دیکھے جاسکتے ہیں جو 20 ویں کے آغاز میں دریافت ہوئے تھے-

image

QARUN LAKE
قارون جھیل مصر کی تیسری بڑی جھیل ہے جو کہ مصری شہر Fayoum میں واقع ہے- اس شہر کے لوگوں کا ماننا ہے کہ جو سیاح ان کے شہر آیا لیکن اس نے یہ جھیل نہیں دیکھی تو اس نے نامکمل سیر کی- یہ ایک انتہائی خوبصورت جھیل ہے اور آج بھی اپنی قدرتی اصلی حالت میں موجود ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Egypt has a rich history and its mysterious and exotic locations continue to awe travelers and explorers alike. People flock from all over the world to marvel at the natural beauty and historical sights that Egypt is home to. From the Pyramids of Giza to the Jewel of the Nile, you know you are in for an experience if you are in Masr. Sit back and enjoy the ride, these places will make you fall in love with life!