کرکٹ کے شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے بارے میں سب کچھ جاننے کا شوق
رکھتے ہیں- اب چاہے وہ معلومات ان کے کھیل سے متعلق ہو یا پھر نجی زندگی کے
بارے میں- یہاں تک کہ اکثر افراد تو اس ماہانہ آمدنی سے متعلق بھی جاننے کی
خواہش رکھتے ہیں جو انہیں کرکٹ بورڈ کی جانب سے ماہانہ تنخواہ کی مد میں
ادا کی جاتی ہے- اگر ہم صرف پاکستانی کھلاڑیوں کی بات کریں تو آپ کو یہ جان
کر حیرت ہوگی کہ ان کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) ماہانہ
تنخواہ کی مد میں ایک بھاری رقم ادا کرتا ہے- ہم یہاں نہ صرف ان رقوم کی
بارے میں آپ کو بتائیں گے بلکہ پاکستانی کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی
جانب سے حاصل ہونے ماہانہ آمدنی کا موازنہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے
بھارتی کرکٹرز کو ادا کی جانے ماہانہ آمدنی یا تنخواہ سے بھی کریں گے-
|
|
حال ہی میں پاکستان اور بھارت کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کو ادا کی
جانے والی ماہانہ رقوم سے متعلق ایک حیران کن رپورٹ سامنے آئی ہے- تاہم اس
رپورٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں اور بھارتی کھلاڑیوں کو ملنے والی ماہانہ
تنخواہ کے درمیان ایک بڑا فرق دیکھ کر انسان چونکنے پر مجبور ہوجاتا ہے-
پاکستان کرکٹ ٹیم
پی سی بی نے پاکستانی کھلاڑیوں کو چار کیٹیگری (Category) میں تقسیم کر
رکھا ہے- ان کیٹیگریز کے نام کیٹگری اے٬ کیٹیگری بی٬ کیٹگری سی اور کیٹیگری
ڈی ہیں-
کیٹیگری اے میں شامل کھلاڑی: سرفراز
احمد٬ اظہر علی٬ شعیب ملک٬ یاسر شاہ٬ محمد حفیظ اور محمد عامر-
کیٹگری بی میں شامل کھلاڑی: بابر
اعظم٬ عماد وسیم٬ اسد شفیق اور حسن علی-
کیٹیگری سی میں شامل کھلاڑی: وہاب
ریاض٬ راحت علی٬ حارث سہیل٬ سمیع اسلم٬ شان مسعود٬ سہیل خان٬ فخر زمان٬
جنید خان٬ احمد شہزاد٬ محمد عباس اور شاداب خان-
کیٹیگری ڈی میں شامل کھلاڑی: محمد
نواز٬ آصف ذاکر٬ عثمان صلاح الدین٬ عامر یامین٬ عثمان شنواری٬ فہیم اشرف٬
رومان رئیس٬ امام الحق٬ بلال آصف٬ میر حمزہ٬ عمر امین٬ محمد حسن٬ محمد اصغر
اور محمد عرفان-
کیٹیگری اے میں وہ سب سے زیادہ تجربہ کار اور سینیر کھلاڑی شامل کیے جاتے
ہیں جبکہ کیٹیگری ڈی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم حال ہی میں شامل کیے جانے والے
نئے کھلاڑیوں کو رکھا جاتا ہے-
|
|
ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے سال 2017 اور 2018 کے کنٹریکٹ میں تمام
کیٹیگریز میں شامل کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہوں میں 10 فیصد کا اضافہ کیا
گیا ہے- جس کے بعد کیٹیگری اے میں شامل کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہ تقریباً
6 لاکھ 50 ہزار ہوگئی ہے جو کہ سالانہ 78 لاکھ روپے بنتی ہے-
کیٹیگری کے اعتبار سے پاکستانی کھلاڑیوں کی
تنخواہیں
کیٹیگری اے: اس کیٹیگری میں شامل ہر
کھلاڑی کو تقریبا 6 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ ادا کیے جاتے ہیں جو کہ
بھارتی کرنسی میں 4 لاکھ روپے بنتے ہیں-
کیٹیگری بی: اس کیٹیگری میں موجود
ہر کھلاڑی کی ماہانہ تنخواہ تقریباً 4 لاکھ 50 ہزار روپے ہوتی ہے جو کہ
بھارتی کرنسی میں 2 لاکھ 76 ہزار روپے بنتی ہے-
کیٹیگری سی: اس میں شامل کیے جانے
والے کھلاڑیوں کو کرکٹ بورڈ کی جانب سے حاصل ہونے والی ماہانہ آمدنی تقریباً
2 لاکھ 60 ہزار روپے ہوتی ہے جو کہ بھارتی کرنسی میں 1 لاکھ 60 ہزار روپے
بنتی ہے-
کیٹیگری ڈی: اس کیٹیگری میں شامل
کھلاڑیوں کی تنخواہ سب سے کم ہوتی ہے جو کہ فی کھلاڑی تقریباً 1 لاکھ 79
ہزار روپے ہے اور یہ بھارتی کرنسی میں 1 لاکھ 10 ہزار روپے بنتی ہے-
بھارتی کرکٹ ٹیم
بھارت کی کرکٹ ٹیم کو بھی بھارتی کرکٹ بورڈ نے مختلف گریڈ میں تقسیم کر
رکھا ہے٬ جیسے کہ گریڈ اے٬ گریڈ بی اور گریڈ سی:
|
|
گریڈ اے میں شامل کھلاڑی: ویرات
کوہلی٬ ایم ایس دھونی٬ روی چندرن ایشون٬ اجینکیا رائنے٬ چیتیشور پجارا٬
رویندرا جدیجا اور مرالی وجے-
گریڈ بی میں شامل کھلاڑی: روہت شرما٬
کے ایل راہول٬ بھوینشور کمار٬ محمد شامی٬ ایشانت شرما٬ امیش یادو٬ وردھمان
ساہا٬ جسپریت بھومرا اور یووراج سنگھ-
گریڈ سی میں شامل کھلاڑی: شیکھر
دھوان٬ امباتی رییودھ٬ امیت مشرہ٬ منیش پانڈے٬ ایکسر پٹیل٬ کرن نائر٬ ہردیک
پانڈیا٬ اشیش نہرا٬ کیدھار جادھو٬ یزوندرا چہل٬ پرتیو پٹیل٬ جیانت یادو٬
مندیپ سنگھ٬ دھوال کلکرنی٬ شاردھل ٹھاکر اور رشباہ پانٹ-
گریڈ کے اعتبار سے بھارتی کھلاڑیوں کی
تنخواہیں
گریڈ اے: اس گریڈ میں شامل کھلاڑیوں
کو بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے تنخواہ کی مد میں ماہانہ بھارتی 2 کروڑ
روپے ادا کیے جاتے ہیں-
گریڈ بی: گریڈ بی میں شامل کھلاڑیو
بھارتی کرکٹ بورڈ ماہانہ بھارتی 1 کروڑ روپے تنخواہ کی مد میں ادا کرتا ہے-
گریڈ سی: اس گریڈ میں شامل بھارتی
کھلاڑیوں کو بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ماہانہ بھارتی 50 لاکھ روپے
تنخواہ ادا کی جاتی ہے-
|