عالمی و مقامی مارکیٹس میں گزشتہ روز کے بڑے اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ہو گیا ہے۔
قیمت میں کمی کے بعد 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 52 ہزار 262 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونا 1715 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 87 ہزار 741 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 10 ہزار 700 روپے فی تولہ کا بڑا اضافہ ہوا تھا۔
ادھر چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 220 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 464 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ کم ہوئے ہیں، جہاں فی اونس سونا 20 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 299 ڈالر پر آ گیا ہے۔