مقامی اور بین الاقوامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ریکوری ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 7250 روپے مہنگا ہونے کے بعد 43966 روپے کا ہوگیا۔
ملک بھر میں 10 گرام سونے کی قیمت 6525 روپے بڑھ کر 375947 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں ساڑھے 72 ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 4175 ڈالر 30 سینٹ کا ہوگیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 190 روپے بڑھ کر 7079 روپے ہوگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟