دیامر ڈیم کی زد میں آنے والی اراضی سرکاری ریکارڈز سے غائب،70سالہ معذور بزرگ در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

12 Jan, 2017 نیو
چلاس: آسمان کھا گیا زمین نگل گئی؟بونر داس کا پشتنی باشندہ، اولاد اور بیوی سے محروم اور کانوں سے معذور ستر سالہ معمرشخص شریف اللہ ولد جمل خان کی دیامر ڈیم کی زد میں آنیوالی اراضی غائب ،انصاف کے لئے در در کی ٹھوکریں کھاتا لاٹھی ٹیکتا بالآخر دیامر پریس کلب پہنچ گیا۔شریف اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ بونر داس کا پشتنی باشندہ ہے اور انکی تین قطعات پر مشتمل اراضی ایک قطعہ بونر داس کی مشرق کی جانب نرسری کے قریب جبکہ دو قطعہ اراضی بونر داس کی مغرب کی جانب دریا کے دونوں جانب واقع ہے۔انہوں نے ایک قطعہ اراضی بونر نالے میں موجود اپنی ملکیتی اراضی کو تبدیل کر کے حاصل کیا تھا۔بونر داس کے سیکشن نائن کے دوران انہیں خبر ہوئی کہ انکی اراضی کی ناپ تول انکی عدم موجودگی میں ہوئی ہے۔اور وہ ڈیڑھ کنال پر مشتمل قطعہ اراضی انکے نام لکھ دی گئی ہے۔جس پر انہوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ایل ای سی آفس میں دوبارہ چیکنگ کی درخواست دی تھی۔جس پر انہیں بتایا گیا کہ انکی زمین دوبارہ پٹواری نے ناپ تول کی اور وہ زمین ساڑھے چار کنال لکھ دی گئی ہے۔مگر اب وہ پٹواری اور انکا نام بھی انہیں نہیں آتا ہے۔نہ ہی اب تک کوئی چیک ملا ہے اور نہ کوئی خسرہ نمبر کئی بار ڈپٹی کمشنر کے پاس فریاد لے کر گیاانہوں نے اے سی اور تحصیلدار کو لکھا مگر تاحال کوئی پیشرفت ہوتی نظر نہیں آ رہی ہے۔انہوں نے میڈیا کے ذریعے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ انکی اراضی کا حل ، انہیں انکا حق دلایا جائے۔بعد ازاں میڈیا نے بونر داس کے مقامی افراد سے رابطہ کیا تو انہوں نے بھی بتایا کہ شریف اللہ بونر داس کا پشتنی باشندہ اور انکی ملکیتی اراضی بھی موجود ہے۔مگر ان کی اراضی کا معاوضہ یا انکے نام پر خسرہ بننے کا انہیں علم نہیں ہے۔ بشکریہ پامیر ٹائمز

Watch Live News

'افغانستان کے ساتھ تمام معاملات پر بات چیت کی جائے گی'

16 Aug, 2017 وائس آف امریکہ اردو

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان اور متعلقہ وفاقی وزرا کے علاوہ سیکرٹ ... مزید

'جھوٹا الزام لگانے والوں کو عمر قید کی سزا سنائی جائے'

16 Aug, 2017 وائس آف امریکہ اردو

یہ کوئی پہلا موقع نہیں کہ جب ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے عمر قید یا سزائے موت کی اپیل کی سم ... مزید

مرکل عوامی جائزے میں بدستور سرفہرست ہیں،فورسا

16 Aug, 2017 نیو

برلن: جرمن چانسلر انجیلا مرکل تازہ عوامی جائزے میں بدستور سرفہرست ہیں۔ برلن میں قائم عوامی ... مزید

دنیا پرمغرب کی بالادستی کا دور ختم ہو گیا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

16 Aug, 2017 نیو

تہران: ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ دنیا پر مغرب کی بالادستی کا دور ختم ... مزید

سعودی عرب ، حج کے سیکیورٹی انتظامات مکمل

16 Aug, 2017 نیو

جدہ: سعودی عرب کی "جنرل سکیورٹی ایوی ایشن کمانڈ" نے حج کا سیکیورٹی پلان مکمل تیار کر لیا ہ ... مزید

وینز ویلا میں امریکہ کے خلاف مظاہرے

16 Aug, 2017 نیو

کراکس: وینز ویلا کی عوام نے فوجی حملے کی امریکی دھکیوں کے خلاف زبردست مظاہرے کئے۔ کراکس می ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB