پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا

20 May, 2017 چینل24
اسلام آباد (24 نیوز): پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا، جون میں دو روز پولنگ کی جائے گی۔پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا، انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے دو روز تک پولنگ ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پولنگ 17 جون رات بارہ سے اور 18 جون رات بارہ تک ہوگی۔ حتمی نتائج کا اعلان منگل 20 جون کو ہوگا۔انٹرا پارٹی انتخابات ایس ایم ایس کے ذریعے ہوں گے، کاغذات نامزدگی کی تاریخ 4 جون تک ہوگی۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ 5 جون تک پینل اور امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا جبکہ شکایات کا اندراج 8 جون تک کیا جاسکتا ہے۔ قوائد و ضوابط کو 10 جون تک حتمی شکل دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق 16 جون تک انتخابی مہم کی جاسکتی ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: