مسجد نبوی میں 13 ہزار روزہ داروں کا اعتکاف

18 Jun, 2017 نیو
ریاض: مسجد نبوی کے نگراں ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ مسجد میں اس بار ماہ صیام کے آخری عشرے میں 13 ہزار 575 روزہ دار اعتکاف کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبوی میں معتکفین کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسجد نبوی کے امور کی نگراں ایجنسی کے شعبہ ابواب کے ڈائریکٹر سعود الصاعدی نے بتایا کہ رواں ماہ صیام کے آخری عشرے میں مسجد نبوی میں 11 ہزار 432 مرد اور 2143 خواتین اعتکاف کررہی ہیں جن کی مجموعی تعداد 13 ہزار 575 ہے۔ الصاعدی کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی میں اعتکاف کے لیے تین مقامات مختص کیے گئے ہیں۔ معتکفین حضرات کی مسجد میں آمد ورفت کے لیے باب العقیق [باب نمبر 11]، باب عمربن خطاب(باب 18 اورمشرق کی سمت میں باب ابی زرقم [باب 32] اور خواتین کے لیے مغرب کی سمت میں باب 13 مختص کیے گئے ہیں۔ اعتکاف کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی مہیا کی گئی تھی۔ تمام معتکفین کے لیے نو نکاتی ضابطہ اخلاق مقرر کیا گیا ہے جس میں مسجد نبوی کی صفائی کا خیال رکھا، نمازیوں کو پریشان نہ کرنا، عید کی رات نماز عشا کے فوری بعد اعتکاف ختم کرنا، قرآن کے لیے مختص الماریوں پر کپڑے نہ لٹکانا، کھڑکیوں پر جوتے اور دیگر سامان رکھنے سے گریز کرنا جوتوں کے بکس صفوں کے درمیان نہ رکھنا، نماز تہجد کے دوران صفوں کے درمیان سونے یا بیٹھنے سے گریز کرنا اور متعلقہ حکام کی طرف سے دی جانے والی ہدایات پر من وعن عمل کرنا جیسے ضوابط شامل ہیں۔ نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

Watch Live News

پیپلز پارٹی کے ایک اور سیاسی پنچھی نے گھونسلہ چھوڑنے کی تیاری کرلی

22 Jun, 2017 نوائے وقت

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے سینٹر منتخب ہونے والے بابر اعوان نے سینٹ سے مستعفی ہونے کا ف ... مزید

عامر خان نے نئی فلم کیلئے 50 کلو وزن گھٹار لیا

22 Jun, 2017 نیو

ممبئی : با لی ووڈ سپر سٹار عامر خان اکثر اپنی فلم کی مناسبت سے اپنا حلیہ تبدیل کر تے دکھائ ... مزید

لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں، تین مطلوب اور روپوش ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

22 Jun, 2017 نیو

لاڑکانہ : لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے بھتہ خوری، پولیس م ... مزید

پاکستان بھر میں لیلتہ القدر کی مناسبت سے مساجد میں محافل کا انعقاد

22 Jun, 2017 چینل24

اسلام آباد (24 نیوز): پاکستان بھر میں ستائیسویں رات کی مناسبت سے مساجد میں محافل کا انعقا ... مزید

افغانستان اور آئر لینڈ کو ٹیسٹ ٹیم کا درجہ مل گیا

22 Jun, 2017 نیو

دبئی :آئی سی سی نے افغانستان اور آئر لینڈ کو ٹیسٹ سٹیسٹس کا درجہ دیدیا ۔آئی سی سی کانفرنس  ... مزید

شمالی کوریا نے ڈونلڈ ٹرمپ کونفسیاتی مریض قرار دیدیا

22 Jun, 2017 نیو

سئیول: شمالی کوریا نے جمعرات کو دئیے گئے اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کونفسیاتی مریض کا لق ... مزید

گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں کا احتجاج رنگ لے آیا

22 Jun, 2017 نیو

سکردو: بلتستان کے ڈاکٹروں کا احتجاج رنگ لے آیا،صوبائی وزارت صحت نے غلطی کا اعتراف کر لیا، ... مزید

امریکی وزٹ ویزے کا حصول مزید مشکل ہوگیا

22 Jun, 2017 وائس آف امریکہ اردو

حال ہی میں امریکی انتظامیہ نے ویزے کے پراسس میں گذشتہ پانچ برسوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ... مزید

امریکہ نے چین کو شمالی کوریا پردباﺅ مزید بڑھانے کا کہہ دیا

22 Jun, 2017 نیو

واشنگٹن: امریکہ نے واشنگٹن میں بدھ کے دن ہونے والے چین کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات میں چین پ ... مزید

نشئی شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد ، چھریوں کے وار ، سر کے بال بھی کاٹ دیئے

22 Jun, 2017 نیو

لاہور: لاہور میں نشئی شوہر نے بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر کے بال بھی کاٹ ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB