راجر کا عالمی ریکارڈ ، آٹھویں مرتبہ ومبلڈن جیت گئے

16 Jul, 2017 وائس آف امریکہ اردو
ایک گھنٹہ چالیس منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں فتح کے ساتھ ہی 35 سالہ فیڈرر ومبلڈن کی تاریخ میںآٹھ مرتبہ یہ ٹائٹل جیتنے والے پہلے مرد اور عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے۔کراچی —سوئٹزر لینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے نیا عالمی ریکارڈ بنالیا، وہ آٹھویں مرتبہ ومبلڈن جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔اتوار کو انہوں نے کروشیا کے میرین سیلیک کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کرٹائٹل اپنے نام کیا۔ومبلڈن ٹینس مینزکے فائنل میں ورلڈ نمبر5 راجر فیڈرر نے ورلڈ نمبر6 میرین سلیک کو چھ۔ تین، چھ ۔ایک اور چھ ۔چار سے شکست دی۔ایک گھنٹہ چالیس منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں فتح کے ساتھ ہی 35 سالہ فیڈرر ومبلڈن کی تاریخ میںآٹھ مرتبہ یہ ٹائٹل جیتنے والے پہلے مرد اور عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے۔کروشین کھلاڑی میچ کے دوران ایک موقع پر سلپ ہوگئے جس کے باعث انہیں تیسرے سیٹ کے آغاز سے قبل میڈیکل ٹائم آؤٹ بھی لینا پڑا۔ شکست کے بعد سیلیک انتہائی افسردہ نظر آئے اور ان کی آنکھیں بھی بھر آئیں۔راجر فیڈرر نے سیمی فائنل میںچیک ری پبلک کے ٹامس برڈک کوسات۔چھ، سات۔ چھ اور چھ۔ چار شکست دے کر 11 ویں مرتبہ سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔میچ جیتنے کے بعد فیڈرر کا کہنا تھا ’ ومبلڈن کا ایک اور فائنل کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ ہر بار جب یہاں آؤں گا تو بہترین ہو گا، خود کو بہت اچھا محسوس کیا۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ایک بھی سیٹ نہ ہارنا ایک سحر کی طرح ہے۔ مجھے ابھی تک یقین نہیں آیا۔ یہ واقعی بڑی کامیابی ہے۔راجر فیڈرر نے پہلی مرتبہ جبکہ کسی بھی کھلاڑی نے 1976میں جورن بورگ کے بعد دوسری مرتبہ بغیر کوئی سیٹ گنوائے ومبلڈن ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔فیڈرر نے پہلی مرتبہ 2003ء میں ومبلڈن ٹائٹل جیتا تھا، جب ان کی عمر 23 سال تھی۔اس کے بعد 2004 سے 2007ء تک مسلسل انہوں نے ہی یہ ٹائٹل اپنے نام کیا ۔سن 2008ء میں یہ ٹائٹل ان کے نام نہ ہوسکا تاہم سن 2009 اور 2012 کے بعد اب2017 میں بھی فاتح فیڈرر ہی رہے۔فیس بک فورم

Watch Live News

جاپان میں انوکھا روبوٹ ہوٹل

25 Jul, 2017 نوائے وقت

ٹوکیو (نیٹ نیوز) آپ اپنے خاندان یا دوستوں کے ساتھ کسی ہوٹل میں کھانا کھانے کے لئے جائیں او ... مزید

معذور نوجوان باڈی بلڈر بن گیا

25 Jul, 2017 نوائے وقت

فلوریڈا (نیٹ نیوز) آپ نے بہت سے تن ساز دیکھے ہونگے لیکن ایسا تن ساز نہیں دیکھا ہو گا جس کے ... مزید

ارجنٹینا میں عجیب الخلقت بکری کے بچے کی پیدائش

25 Jul, 2017 نوائے وقت

بیونس انڈس( نیٹ نیوز) ارجنٹینا کے صوبے سان لوئس کے کے ایک گاﺅں میں کسان کی بکری نے اس قدر  ... مزید

انڈونیشیا : مردوں کو گھروں کا مہمان بنانے والا انوکھا قبیلہ

25 Jul, 2017 نوائے وقت

جکارتہ (نیٹ نیوز) انڈونیشیا میں ایک ایسا حیرت انگیز قبیلہ بھی موجود ہے جو اپنے مدفون مردوں ... مزید

کرائسٹ چرچ کے سیلابی پانی میں جنگلی جانور

25 Jul, 2017 نوائے وقت

جنیوا(بی بی سی) سارہ ویبر نیوزی لینڈ کے شہر بیکینہم کے علاقے میں رہتی ہیں جو حالیہ دنوں می ... مزید

چین : ہوا میں لٹکتی پٹڑی پر دوڑتی ٹرین

25 Jul, 2017 نوائے وقت

بیجنگ (نیٹ نیوز) چین میں ایک کے بعد ایک نئی ٹرینوں کے سفر کےآغاز کے بعد اب پیش ہے ’س ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB