کینیڈا، جنگلات میں لگی آگ کی شدت میں مسلسل اضافہ، 37ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل

17 Jul, 2017 نیو
اوٹاوا: کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے علاقوں ایشکورفٹ، کاشے کریک، 100 مائل ہاوس اور 150 مائل ہاوس کےجنگلات میں لگی آگ کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس سے ایک لاکھ 31 ہزار 737 ہیکٹر رقبے پر پھیلے جنگلات کو نقصان پہنچا ہے اور اب تک علاقے سے 37 ہزار افراد کومحفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔برٹش کولمبیا فائر انفارمیشن مرکز کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق آگ ولئیمز لیک کے علاقے تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق 162 مقامات آگ کی لپیٹ میں آئے ہوئے ہیں اور آگ بھجانے کی کاروائیوں میں 2 ہزار 895 افراد شامل ہیں جن میں 415 افراد کا تعلق فائر بریگیڈ کے عملے سے ہے جبکہ آگ بھجانے اور امدادی کاموں میں 150 فوجی اور 3 فوجی ہیلی کاپٹروں سمیت 10 طیارے بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق علاقے میں ہوا 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے جو آگ کے پھیلنے کی بنیادی وجہ ہے جبکہ متاثرہ افراد کے لئے 11 کیمپ لگائے گئے ہیں اورکینیڈا ریڈ کراس سمیت سول سوسائٹیوں اور سرکاری اداروں کی طرف سے خوراک اور صحت و صفائی کا سامان تقسیم کیا جا رہا ہے۔ اسلامک ریلیف کینیڈا نامی بین الاقوامی امدادی تنظیم نے بھی آگ کے متاثرین کو امداد بھیجنے کے لئے امدادی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

Watch Live News

جاپان میں انوکھا روبوٹ ہوٹل

25 Jul, 2017 نوائے وقت

ٹوکیو (نیٹ نیوز) آپ اپنے خاندان یا دوستوں کے ساتھ کسی ہوٹل میں کھانا کھانے کے لئے جائیں او ... مزید

معذور نوجوان باڈی بلڈر بن گیا

25 Jul, 2017 نوائے وقت

فلوریڈا (نیٹ نیوز) آپ نے بہت سے تن ساز دیکھے ہونگے لیکن ایسا تن ساز نہیں دیکھا ہو گا جس کے ... مزید

ارجنٹینا میں عجیب الخلقت بکری کے بچے کی پیدائش

25 Jul, 2017 نوائے وقت

بیونس انڈس( نیٹ نیوز) ارجنٹینا کے صوبے سان لوئس کے کے ایک گاﺅں میں کسان کی بکری نے اس قدر  ... مزید

انڈونیشیا : مردوں کو گھروں کا مہمان بنانے والا انوکھا قبیلہ

25 Jul, 2017 نوائے وقت

جکارتہ (نیٹ نیوز) انڈونیشیا میں ایک ایسا حیرت انگیز قبیلہ بھی موجود ہے جو اپنے مدفون مردوں ... مزید

کرائسٹ چرچ کے سیلابی پانی میں جنگلی جانور

25 Jul, 2017 نوائے وقت

جنیوا(بی بی سی) سارہ ویبر نیوزی لینڈ کے شہر بیکینہم کے علاقے میں رہتی ہیں جو حالیہ دنوں می ... مزید

چین : ہوا میں لٹکتی پٹڑی پر دوڑتی ٹرین

25 Jul, 2017 نوائے وقت

بیجنگ (نیٹ نیوز) چین میں ایک کے بعد ایک نئی ٹرینوں کے سفر کےآغاز کے بعد اب پیش ہے ’س ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB