پاک فوج سپلائی لائن پر حملہ کرنے کے حق میں نہیں: ڈی جی ایم اوز

17 Jul, 2017 چینل24
اسلام آباد (24 نیوز): پاکستان اور بھارتی ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ، میجرجنرل ساحر شمشاد مرزا نے گذشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے پاک فوج کی گاڑی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے پر شہید ہونے والے چار فوجی اہلکاروں پر شدید احتجاج کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ڈی جی ایم اوز کا ہفتہ وار معمول کے رابطے میں میجرجنرل ساحر شمشاد مرزا نے بھارتی ہم منصب پر واضع کیا کہ پاک فوج سپلائی لائن پر حملہ کرنے کے حق میں نہیں ہے، وگرنہ سپلائی لائن پر حملے لائن آف کنٹرول پر بڑے سانحہ کا باعث بن سکتے ہیں، اٹھ مقام پر سفر کرنے والی پاک فوج کی گاڑی اس حملے سے دریائے نیلم میں گر گئی۔پاکستان کے ڈی جی ایم او نے کہا کہ ایسے واقعات، کشیدگی میں اضافے اور خطے میں امن و سلامتی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے واضع کیا کہ پاکستان سپلائی لائن بند کرنے کی حد تک نہیں جاسکتا، اگر ایسے واقعات کی بھارت کی جانب سے روک تھام نہ ہوئی تو پاکستان منہ توڑ جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: