توانائی خود پیدا کرنے والی کشتی دنیا کے سفر پر روانہ

17 Jul, 2017 نیو
پیرس : اپنا ایندھن خود پیدا کرنے کی صلاحیت کی حامل منفرد کشتی فرانس کے دارالحکومت پیرس سے دنیا کے سفر پر روانہ ہو گئی۔ پیرس سے اٹلانٹک روانہ ہونے والی ”انرجی آبزرور“ نامی کشتی کو دیکھنے کےلئے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ دنیا کے سفر پر نکلنے والی اس منفرد کشتی پر سولر پینل، ونڈ ٹربائنز کے علاوہ ہائیڈروجن فیول سیل سسٹم نصب ہے۔ یہ کشتی دن کے وقت شمسی توانائی اور رات کو ہائیڈروجن سسٹم استعمال کرے گی، جبکہ ضرورت پڑنے پرہوا سے بھی بجلی پیدا کر سکے گی۔ ’انرجی آبزرور‘ نامی یہ کشتی دنیا کاچکر 6سال میں مکمل کرے گی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: