صائمہ اظہر کی فلم میں منفرد کردار کی خواہش

14 Sep, 2017 نوائے وقت
لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ صائمہ اظہر نے فلم میں منفردکردار اداکرنے کی خواہش ظاہر کردی ۔ایک بیان میںانکاکہناتھاکہ دنیا میں کوئی کام بھی اتنا آسان نہیں ہوتا جتنا لوگ تصور کرتے ہیں۔ لیکن میں بڑی خوش قسمت ہوں کہ میں نے شوبز کی دنیا میں بڑی طویل جدوجہد اور لگن کے بعد اپنا نام اور مقام حاصل کر لیا ہے۔ اب میری خواہش ہے کہ کسی فلم میں ایسا کردار ادا کروں جسے لوگ رہتی دنیا تک یاد رکھیں۔ صائمہ اظہر نے کہا کہ موجودہ مقام تک پہنچانے میں میرے مخلص دوستوں اور خاص طور پر میری فیملی نے بہت سپورٹ کیا ۔ اگر ان لوگوں کا ساتھ نہ ہوتا تو میں کبھی بھی کامیاب اداکارہ نہ بن سکتی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: