ٹماٹروں کی قیمت میں اضافہ، ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا

12 Oct, 2017 نوائے وقت
لاہور ہائیکورٹ میں ٹماٹروں کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کیس کی سماعت میں عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔جمعرات کولاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا حکومت ٹماٹروں کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ قابو کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔شہری 300روپے فی کلو تک ٹماٹر خریدنے پر مجبورہیں۔درخواست گزار نے عدالت سے ٹماٹروں کی قلت ختم کرنے اور قیمتوں میں کمی کا حکم دینے کی استدعا کی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: