یورپی یونین کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

12 Oct, 2017 نوائے وقت
یورپی یونین نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش کر تے ہو ئے پاک بھارت دو طرفہ مسائل کو مذاکرات اور بات چیت سے حل کر نے پر زور دیا ہے. تفصیلات کے مطابق پاکستان اور یورپی یونین نے مختلف شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفا ق رائے برسلز میں یورپی یونین اور پاکستان کے مشترکہ کمیشن کیآٹھویں اجلاس میں طے پایا۔ یورپی یونین نے پاکستان میں جمہوری اداروں انتخابی اصلاحات ،قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق ،معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لئے اپنے بھرپور تعاون کا اعادہ کیا ہے۔ یورپی یونین نے پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہونے کی حیثیت سے پاکستان کو در پیش مسائل کا بھی اعتراف کیا۔ پاکستان نے افغان پناہ گزینوں کی محفوظ اور باوقار رضا کارانہ واپسی کے لئے پائیدار عالمی تعاون کی ضرورت پر زوردیا۔ اس دوران پاکستانی وفد کی جانب سے یورپی یونین کو مقبوضہ کشمیر میں جاری تازہ ترین صورتحال سے اور بھارتی مظالم سے آگاہ کیا یو رپی یونین نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا اور دو طرفہ مسائل کے حل کے لئے بات چیت کی ضرورت پر زور دیا. یورپی یو نین وفد نے کہا کہ دو طرفہ مسائل مذاکرات اور بات چیت کے ذریعہ حال کیے جانے چاہیے۔میٹنگ کی صدارت پائولا پمپالونی مینجنگ ڈائریکٹر ایشیاء پیسیفک نے کی جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت عارف احمد خان سیکریٹری اکنامکس افیئرز ڈویژن وزارت خزانہ نے کی. اس موقع پر وزارت خارجہ ، ہیومن رائٹس اور کامرس کی وزارت کے حکام بھی موجود تھے ,کمیشن کا اگلا اجلاس 2018میں اسلام آباد میں ہو گا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: