روس اور ترکی نے شامی بحران کو حل کرنے کیلئے اتفاق کر لیا

15 Nov, 2017 نیو
ماسکو:ترک صدر طیب اردگان کے مطابقماسکو انقرہ کے ساتھ مل کر شام کے بحران کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوتین نے کہا ہے کہ ایران، ترکی اور ان کے ملک کی جانب سے شام کے بحران کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کے موثر نتائج سامنے آئے اور شام میں متحارب فریقین بالخصوص حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا ماحول پیدا ہوا ہے۔ اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سےخطاب میں انہوں نے کہا کہ ماسکو انقرہ کے ساتھ مل کر شام کے بحران کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ادھر دوسری جانب ترک صدر طیب ایردوآن نے کہا کہ ترکی اور روس نے شام کے بحران کے سیاسی حل پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے ترکی کی زرعی اجناس روس تک پہنچائے جانے کو اپنی خوش قسمتی قرار دیا اور توقع ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کےدرمیان تجارتی امور کی راہ میں حائل رکاوٹیں جلد دور ہوجائیں گی۔ خیال رہے کہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے گذشتہ روز روس کا دورہ کیا جہاں جنوبی شہر سوچی میں دونوں صدور کے درمیان ملاقات ہوئی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: