کراچی: ماڈل کرن بلوچ کی موت خودکشی یا قتل‘ پولیس حرکت میں آگئی

15 Nov, 2017 نوائے وقت
کراچی (کرائم رپورٹر)شوبز چھوڑ کر گھر سنبھالنے کی خواہش ادھوری رہ گئی۔ کراچی کی معروف ماڈل کرن بلوچ زندگی سے ہی ہاتھ دھو بیٹھی۔ موت خودکشی تھی یا قتل؟ چھ روز بعد بھی معمہ حل نہ ہو سکا۔ شوبز کی رنگینیاں چھوڑ کر گھر بسانے والی معروف ماڈل کرن بلوچ دنیا ہی چھوڑ بیٹھی، 7 نومبر کی رات 12 بجے کے درمیان ڈیفنس میں عمارت کی دوسری منزل سے گرنے والی کرن بلوچ جانبر نہ ہو سکی۔ حادثہ تھا یا خودکشی، ضابطے کی کارروائی بالکل نہ ہوئی۔ مرنے سے پہلے کرن بلوچ نے دوستوں کو بھیجے گئے پیغامات میں بے بسی اور خوف کا اظہار کیا تھا۔ مرنے والی خاتون کا شوہر حیدر شہنشاہ بلاول ہاؤس کے سابق پروٹوکول افسر خالد شہنشاہ کا بھائی ہے جس نے پولیس کی رسمی پوچھ گچھ میں واقعہ کو خودکشی کا رنگ دیا۔ چھ روز تک بے خبر رہنے والی پولیس میڈیا کی مداخلت پر ایکشن میں آگئی۔ پولیس حکام کہتے ہیں معاملے کی تہہ تک جائیں گے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: