چیمپئنز فٹبال لیگ،ریال میڈریڈ کی بورشیا ڈورٹمنڈ کو تین دو سے شکست

07 Dec, 2017 پی ٹی وی نیوز
چیمپئنز فٹبال لیگ کے میچ میں ریال میڈریڈ نے بورشیا ڈورٹمنڈ کو تین دو سے شکست دے دی جس کے ساتھ ہی ریال میڈرید کے سٹار فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو کورواں سیزن تمام میچز میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل ہو گیا۔گروپ ایچ کے آخری میچ میں ریال میڈرڈ نے شاندار کھیل پیش کیا، ’مایورل‘ نے آٹھویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی۔کچھ ہی دیربعد کرسٹیانو رونالڈو ایکشن میں آئے اور بارہویں منٹ میں گول داغ کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی۔اس گول کے ساتھ ہی وہ رواں سیزن تمام میچز میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اور انہیں ایک سو چودہ گولز کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز حاصل ہے۔ریال میڈرڈ کی جانب سے تیسرا گول اکاسی ویں منٹ میں کیا گیا۔جبکہ مخالف ٹیم جواب میں صرف دو گولز کرنے میں کامیاب رہی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: