رومان رئیس ان فٹ ہونے کے باعث پی ایس ایل سے باہر

13 Mar, 2018 پی ٹی وی نیوز
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں میں فاسٹ بولر رومان رئیس کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔رومان رئیس ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے گھٹنا زخمی ہونے کے سبب ان فٹ ہو گئے تھے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق رومان کو مکمل صحت یابی تک آرام کرنا چاہیے۔رومان رئیس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کو ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل کے ان فٹ ہونے کا نقصان بھی اٹھانا پڑا تھا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: