سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم یونس خان پی سی بی سے ناراض

16 Apr, 2018 روزنامہ اوصاف
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم یونس خان پی سی بی سے ناراض ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یونس خان نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) سے اپنی ناراضگی کا اظہار --> کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے کوچنگ لیول تھری کورس کرنے کیلئے لاہور بلایا تھا اور ٹھہرنے کیلئے کمرہ نہ دیا گیا۔یونس خان نے ویڈیو پیغام میں اپنے دل کی خوب بھڑاس نکالی اور کمرہ نہ ملنے پرناراض ہوکر واپس کراچی چلے گئے۔خیال رہے کہ سابق کپتان لاہور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچنگ لیول تھری کورس شروع ہونے سے ایک دن پہلے پہنچے تھے مگر کمرہ نہ ملنے پر ناراض ہوگئے کیونکہ ان کو کسی اور کے کمرے میں ٹھہرا دیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ پی سی بی سے ناراض ہوکرواپس کراچی چلے گئے ۔خیال رہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں کہ یونس خان پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناراض ہوئے ہوں بلکہ انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد بورڈ کی جانب سے الوداعی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔اپنے ٹویٹر پیغام میں مڈل آرڈر بلے باز کا کہنا تھا کہ وہ مئی میں ریٹائر ہوئے، پانچ ماہ بعد الوداعی تقریب سمجھ سے باہر ہے۔یاد رہے کہ پی سی بی نے 14 ستمبر کو سابق کپتان مصباح الحق، یونس خان اور شاہد آفریدی کیلئے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا تھا ۔میڈیا سے گفتگو میںیونس خان نے کہا تھا کہ بورڈ صرف پاکستانی کرکٹرز کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے، کھلاڑی ملک کے سفیر ہوتے ہیں اگر پی سی بی تنقید کرنے والے یا سفارش کی بنیاد پر سابق کرکٹرز کو نوکری دیتا ہے تو ان کرکٹرز کی عزت نفس کو مجروح نہ کرے جو بورڈ سے اصولوں کی بات کرتے ہی
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: