پی سی بی کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کو پی ایس ایل کا آڈٹ جلد کرانے کی یقین دہانی

16 Apr, 2018 اب تک
پی سی بی کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کو پی ایس ایل کا آڈٹ جلد کرانے کی یقین دہانیاسلام آباد:(16 اپریل 2018) پی سی بی نے قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کو پی ایس ایل کا آڈٹ جلد کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔ کمیٹی ارکان نے قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن پربھی سوالات اٹھا دیئے۔ پی ایس ایل میں فرنچائز کیساتھ معاہدوں اور گیٹ منی کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا ان کیمرا اجلاس عبدالقہار وادان کی زیر صدارت ہوا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی اور پی سی بی حکام کی جانب سے پی ایس ایل آڈٹ رپورٹ پر کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔کمیٹی ارکان پی ایس ایل آڈٹ کے صرف دو صحفات پیش کرنے پر برہم ہوئے۔ کمیٹی نے طلب کی گئی دستاویزات فراہم نہ کرنے اور قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن پر ارکان نے اعتراضات کیے۔ ارکان کا کہنا تھا اتنی بڑی آرگنائزیشن ہے لیکن صرف دو صحفات پیش کئے گئے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی بی سی نجم سیٹھی نے قائمہ کمیٹی کو پی ایس ایل کا آڈٹ جلد کرانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے انضمام الحق کے بھانجے کوٹیم میں شامل کرنے اور فواد عالم کو نظرانداز کرنے پر اعتراض کیا۔کمیٹی نے سوال اٹھایا فخرزمان کی ٹیسٹ اسکواڈ میں کس کارکردگی کی بنیاد پر شمولیت ہوئی۔ کمیٹی نے راولپنڈی، ملتان سمیت دیگر سینٹرز پر بھی پی ایس ایل یچز کرانے کی ہدایت کی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھاپی ایس ایل کے حوالے سے ضرور احتساب ہونا چاہیے۔یہ بھی پڑھیئےلاہور:پی سی بی کا قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہچیئرمین پی سی بی ملک میں مکمل سیریز کے انعقاد کیلئے پراعتمادAbbTakk News AUDIT REPORT Islamabad] National Assembly PCB Sports
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: