صدر مملکت نے عام انتخابات میں التوا کا امکان مسترد کردیا

16 Apr, 2018 نوائے وقت
صدر مملکت ممنون حسین نے الیکشن میں التوا کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں عام انتخابات بر وقت ہوتے نظر آ رہے ہیں، سیاست دان بچے نہیں ہیں جو انہیں بٹھا کر سمجھایا جائے کہ انہیں کیا کہنا اور کرنا چاہیے۔اسلام آباد میں پاسپورٹ آفس آمد کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے،ادارے اپنی حدود میں کام کریں گے تو کسی کو شکایت نہیں ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جو دولت باہر ہے ضروری نہیں کہ ساری لوٹی ہوئی ہو، بے شمار لوگوں کی اپنی دولت بھی ہے ، منی لانڈرنگ سے بچنے کے لیے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا گیا۔ اسلام آباد میں صدر ممنون حسین نے خاتون اول کے ہمراہ پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا جہاں صدر اور خاتون اول نے پاسپورٹ کے لیے درخواست جمع کرائی۔صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستانیوں کو ایسے ملک نہیں جانا چاہیے جہاں ان کی عزت نہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان کوئی بچے تو نہیں کہ انہیں سمجھایا جائے، سیاستدان سب سمجھ دار لوگ ہیں، سیاسی جماعتوں کو مل کر ایسے کام کرنے چاہئیں جو ملکی مفاد میں ہو، ایسے عمل میں حصہ نہیں لینا چاہیے جس سے ملکی ترقی میں رکاوٹ ہو۔ان کا کہنا تھاکہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم صرف پاکستان میں نہیں بہت سے ممالک میں ہے، منی لانڈرنگ الزامات سے بچنے کے لیے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم دی۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے کسی کو توہین عدالت میں سزادی اور کسیکومناسب سمجھتے ہوئے نہیں دی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: