یوٹیوب نے صارفین کا وقت بچانے کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا

15 May, 2018 اب تک
یوٹیوب نے صارفین کا وقت بچانے کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیانیویارک:(15 مئی 2018) انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر صارفین کے وقت کو بچانے کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا جو انہیں بار بار متنبہ کرتا رہے گا۔انٹرنیٹ صارفین کی خاصی بڑی تعداد ویڈیوز تلاش یا شیئر کرنے کیلئے یوٹیوب ویب سائٹ کا سہارا لیتی ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق یومیہ لاکھوں لوگ یوٹیوب پر آتے اور ویڈیوز دیکھتے ہیں۔ گوگل انتظامیہ کا ماننا ہے کہ صارفین انٹرنیٹ استعمال کرتے اور خصوصاً ویڈیوز دیکھتے ہوئے اپنا قیمتی وقت ضائع کرکے ضروری کام تک کو بھول بیٹھتے ہیں۔گوگل نے انٹرنیٹ پر صارفین کے وقت دینے کے حوالے سے ہونے والی حالیہ تحقیق کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے ویڈیو شیئرنگ کی ویب سائٹ پر ایسا فیچر متعارف کرادیا جو بار بار خبردار کرے گا۔ گوگل کے اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ ٹیکنالوجی سے لوگ استفادہ حاصل کریں اور اپنی توجہ کو فضول کاموں کی طرف گامزن نہ کر سکیں۔اس ضمن میں گوگل نے یوٹیوب میں یاد دہانی کا فیچر شامل کیا۔ اب یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھنے کے دوران صارفین کی اسکرین پر بار بار میسج آتا رہے کہ آپ کافی دیر سے ویڈیو دیکھ رہے ہیں لہذا اپنا کام کرلیں، یہ فیچر صارف کو اپنی مرضی کے مطابق سیٹ کرنا ہوگا۔یوٹیوب کا یہ اقدام اس لیے بھی حیران کُن قرار دیا جارہا ہے کہ ویب سائٹس انتظامیہ کی کوشش ہوتی ہے کہ صارف اُن کے فارم پر زیادہ سے زیادہ وقت گزارے تاکہ اشتہار کی مد میں انہیں کمانے کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسرہوں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: