پانی اور خشکی پر سے پرواز کرنیوالا طیارہ

16 May, 2018 روزنامہ اوصاف
اسلام آباد (نیٹ نیوز) چین نے ایک ایسا طیارہ تیار کر لیاہے جو پانی اور خشکی دونوں جگہ اتر اور اڑان بھر سکتا ہے۔ اے جی 600 طیارہ 2022تک فروخت کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔گزشتہ سال دسمبر میں اس کی کامیاب آزمائشی پرواز ہوئی تھی اور --> اب اس جہاز کو مرکزی چین کے صوبے ہوبی کے دوشہروں زو ہائی جنگ من کے درمیان فیری سروس کیلئے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔ اے جی 600 دنیا کا سب سے بڑا جہاز ہے جو پانی اور خشکی سے پرواز کر سکتا ہے ۔اسے سمندری آفات کے دوران لوگوں کو بچانے ،جنگل کی آگ بجھانے اور بحری مانیٹرنگ کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا۔یہ جہاز 4500 کلو میٹر تک پرواز کر سکتا ہے اور یہ 2 میٹر لہروں کے درمیان بھی اڑان بھر سکتا ہے ۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: