”پاکستان کے شکر گزار ہیں جس نے۔۔۔“ آئرلینڈ تاریخی ٹیسٹ میچ تو نہ جیت سکا مگر پاکستانیوں کے دل فتح کر لئے، ایسا پیغام جاری کر دیا کہ ہر پاکست

16 May, 2018 روزنامہ اوصاف
ڈبلن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے تاریخی ٹیسٹ میچ میں آئرلینڈ کو شکست دے کر ٹرافی تو اپنے نام کر لی ہے لیکن میچ کے بعد آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے پیغام نے پاکستانیوں کے دل فتح کر لئے ہیں۔ میلاہائیڈ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر یہ تاریخی ٹیسٹ میچ اپنے نام کیا جس کے بعد دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں پرمشتمل گروپ فوٹو بھی لیا گیا جو اب سوشل میڈیا پر خوب وائر --> ل ہو رہا ہے جبکہ آئی سی سی نے اسے تاریخی تصویر قرار دیا ہے۔ میچ کے بعد آئرلینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ ”ان سب کا بہت بہت شکریہ جنہوں نے میلاہائیڈ میں ہمیں سپورٹ کیا اور پاکستان نے جو گزشتہ پانچ روز ہمارے ساتھ گزارے، اس پر ان کے شکرگزار ہیں۔۔۔ واقعی میں یہ ایک شاندار موقع ہے“
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: