قومی ٹیم انگلینڈ کیخلاف بہترین کھیل پیش کرنے کیلیے تیار ہے : سرفراز احمد

17 May, 2018 پی ٹی وی نیوز
آئرلینڈ سےتاریخی ٹیسٹ میں کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان سرفراز احمد نے امام الحق اور بابر اعظم کی بیٹنگ کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی امید ظاہر کی ہے۔میڈیا سے بات چیت میں سرفراز احمد نے کہا کہ چودہ رنز پر تین وکٹیں گرنے کے باوجود مضبوط بیٹنگ لائن کی وجہ سے فتح کیلیے پُرامید تھے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی مستقبل میں بھی یہ فارم برقرار رکھیں گے۔ سرفراز احمد نے نے کہا کہ اظہر علی اور اسد شفیق ہمارے اہم ترین بیٹسمین ہیں، امید ہے کہ انگلینڈ کیخلاف وہ اچھا کھیل پیش کریں گے۔کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ آئرش ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: