حُدَیدہ پر ایک بڑا حملہ شروع

13 Jun, 2018 پی ٹی وی نیوز
سعودی عرب کی سربراہی میں عسکری اتحاد کے دستوں نے یمن کے بندرگاہ والے شہر حُدَیدہ پر ایک بڑا حملہ شروع کر دیا ہے اور اتحادی افواج ہوائی اڈے کے قریب پہنچ گئی ہیں۔ اس حملے کو عرب ریاستوں کے فوجی اتحاد اور ایران نواز حوثی باغیوں کے درمیان تین سالہ جنگ کے دوران اب تک کی سب سے بڑی لڑائی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس دوران حدیدہ پر اتحادی جنگی طیاروں کے علاوہ جنگی بحری جہازوں سے بھی حملے کیے جا رہے ہیں۔ ان حملوں میں اتحادیوں کے وہ زمینی دستے بھی مدد کر رہے ہیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: