نگران وزیراعظم کی صدارت میں اجلاس

13 Jun, 2018 پی ٹی وی نیوز
عازمین حج خصوصاً بزرگ اورخصوصی افراد کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں ۔نگران وزیراعظم ناصر الملک نے وزارت مذہبی امور کوہدایت کی ہے کہ حجاج کی نشاندہی پرسامنے آنے والی خامیوں کودور کر کےانتظامات کومزید بہتر بنایا جائے۔اسلام آباد میں نگران وزیراعظم کی صدارت میں اجلاس میں وزارت مذہبی امور خصوصاً حج انتظامات 2018پربریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال سرکاری سکیم کے تحت تین لاکھ74ہزار 857حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور اتنی بڑی تعداد میں درخواستوں کی موصولی سرکاری سکیم کے تحت حج انتظامات پر عوام کے اعتمادکا اظہار ہے۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ رواں سال 10ہزار کا حج کوٹہ 80سال سے زائد عمر کے ان افراد کیلئے مختص کیا گیا ہے جن کے ساتھ ایک جسمانی طور پر صحت مند مددگارفردہوگا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ تین یا تین سے زیادہ سال سے حج قرعہ اندازی میں نا کام رہنے والے بارہ ہزاردوسو پینتیس افراد کو بھی کامیاب قرار دیا گیا ہے۔وزیراعظم کو حجاج کیلئے فضائی سفر،مقامی ٹرانسپورٹ کی فراہمی،رہائش اور دوسرے انتظامات پر تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔نگران وزیراعظم ناصر الملک نے2018 کے حج آپریشن کیلئے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کااظہار کیا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: