عدالتی حکم پر موبائل بیلنس پر کوئی ٹیکس وصول نہ کرنے کا فیصلہ

13 Jun, 2018 ڈان نیوز
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، نگراں صوبائی حکومتوں اور موبائل فون کمپنیز نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں موبائل بیلنس پر کسی قسم کا ٹیکس وصول نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ایف بی آر عہدیدار کے مطابق عدالتی احکامات پرموبائل بیلنس ٹیکسز اور سروس چارج وصول کرنے کا سلسلہ رات 12 بجے سے ختم ہوجائے گا۔عہدیدار نے کہا کہ صارفین کو عارضی ریلیف 15 روز کے لیے ملے گا، جس دوران موبائل کارڈز پر ٹیکسز کا نیا میکنزم مرتب کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل بیلنس ڈلوانے پر اس وقت صوبے 19 اعشاریہ 5 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) وصول کر رہے ہیں، ایف بی آر ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 12 اعشاریہ 5 فیصد وصول کرتا ہے، موبائل کمپنیز 10 فیصد سروس چارجز وصول کرتی ہیں جس پر جی ایس ٹی کی مد میں صارفین کو مزید ایک روپے 95 پیسے ادا کرنے پڑتے ہیں۔اس طرح 100 روپے کے بیلنس پر صارفین کو تقریباً 64 روپے 28 پیسے ملتے تھے۔تاہم آج رات سے صارفین جتنا موبائل بیلنس ڈلائیں گے انہیں اتنا ہی بیلنس ملے گا اور کسی قسم کا ٹیکس یا چارجز نہیں کاٹے جائیں گے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: