میں ملک قوم اور ووٹ کی عزت کیلئے باہر نکلی ہوں، ڈکٹیٹر کو آزادی اور عوام کے منتخب وزیراعظم کو رسوا کیا جاتا رہا ہے: مریم نواز

13 Jun, 2018 نوائے وقت
ریٹرنگ افسر کے سامنے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ انتخابات ملتوی کرنے چاہیں یا نہیں اس کا وقت گزر گیا ہے، ڈکٹیٹر کو آزادی دی جارہی ہے اور عوام کے منتخب وزیراعظم کو رسوا کیا جاتا رہا ہے، آئین اور قانون کی حکمرانی کے سوا گزارہ ممکن نہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ ملک قوم اور ووٹ کی عزت کیلئے باہر نکلی ہیں، ووٹ کو عزت کا وقت بہت قریب آگیا ہے، ووٹر سے کہتی ہیں باہر نکلیں ابھی نہیں تو کبھی نہیں ۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن وفاق اور صوبوں میں حکومت بنائے گی، پنجاب اسمبلی یا قومی اسمبلی میں بیٹھنے کا فیصلہ وقت آنے پر سوچ سمجھ کر کریں گی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: