اب سو روپے کے موبائل کارڈ پر 100 روپے کا ہی بیلنس ملے گا

14 Jun, 2018 اب تک
اب سو روپے کے موبائل کارڈ پر 100 روپے کا ہی بیلنس ملے گااسلام آباد: (13 جون 2018) موبائل فون کمپنیوں نے 100 روپے کے موبائل کارڈ پر 100 روپے کا بیلنس دینے کا اعلان کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق موبائل فون کمپنیوں نے سپریم کورٹ کے حکم پر صارفین کو 15 روز کیلئے ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج رات 12 بجے کے بعد سے 100 روپے کے کارڈ پر پورے 100روپے ملیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 100 روپے والے کارڈ پر ٹیکس کٹوتی کے بعد 64 روپے 28 پیسے ملا کرتے تھے لیکن 15 روز بعد ایف بی آر کے ساتھ مل کر ٹیکسز کا نیا میکنزم بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ موبائل فون کارڈز پر 40 روپے کٹوتی کا نوٹس لیا تھا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: