شاہ رخ خان کی جانب سے مداحوں کو پیشگی عید مبارک

14 Jun, 2018 اب تک
شاہ رخ خان کی جانب سے مداحوں کو پیشگی عید مبارکویب ڈیسک:(14 جون 2018) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے عید کا تحفہ قرار دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان نے فلم ’زیرو‘ کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس بار عید کا میٹھا بہت تیز ہے، انہوں نے اپنی اور ’زیرو‘ کی ٹیم کی جانب سے مداحوں کو عید مبارک کا پیغام بھی دیا ہے۔Yeh lo..yeh lo @aanandlrai ki taraf se…Iss baar Eid Ka Meetha bahut Tez hai. To everyone from me and the whole team of Zero…Eid Mubarak. Love u all & hope u like it. #ZeroCelebratesEid https://t.co/fgynMfTjTX— Shah Rukh Khan (@iamsrk) June 14, 2018شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پرفلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے تمام لوگوں کو عید کی مارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ یہ لو یہ لو۔۔ آنند لال رائے کی طرف سے اس بارعید کا میٹھا بہت تیزہے، لہٰذا میری اورفلم ’زیرو‘ کی پوری ٹیم کی طرف سے تمام لوگوں کو عید کی مبارکباد، میں آپ سب سے بے حد محبت کرتا ہوں اورامید کرتا ہوں آپ کو فلم پسند آئے گی۔ٹیزر میں بالی وڈ دبنگ سلمان خان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو شاہ رخ خان کو اپنی گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔ ٹیزرمیں شاہ رخ خان نے کترینہ کیف کی تصویر والی ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے جب کہ سلمان خان شاہ رخ خان کو کہہ رہے ہیں جس کے پیچھے لگ جاتے ہو اس کی زندگی بنادیتے ہو۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: