تحریک انصاف نے لاہورسے مریم نوازکے کاغزات نامزدگی چیلنج کردئیے

14 Jun, 2018 نوائے وقت
تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹریاسمین راشد کی جانب سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پربیس اعتراض داخل کرائے گئے۔اعتراضات میں کہا گیا کہ 2011میں مریم نوازنے ٹی وی پربیٹھ کربرملا جھوٹ بولا، مریم نواز اپنے ٹیکس گوشواروں پاسپورٹ، شناختی کارڈاورآف شورکمپنیوں کے لئے انگریزی کے مختلف سپیلنگزاستعمال کرتی رہیں۔اعتراضات میں کہا گیا کہ کاغذات نامزدگی میں مریم نواز نے زرعی آمدن کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔زیورات اوردیگرقیمتی اشیاء کی تفصیلات بھی پوشیدہ رکھی گئیں۔جے آئی ٹی کی تحقیقات کی روشنی میں مریم نوازلندن جائیدادوں کی بینیفشل مالک ہیں۔مریم نوازقانون اورآئین کی روسے کسی طورپرانتخاب میں حصہ لینے کی اہل نہیں۔مریم نوازکے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں اورانہیں نا اہل قراردیا جائے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: