سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے اپنی موت کی خبر کی تردید کردی

12 Jul, 2018 اب تک
سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے اپنی موت کی خبر کی تردید کردیکراچی:(11 جولائی 2018) پاکستانی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے اپنی ہی موت کی تردید کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کی کار حادثے میں موت کی جھوٹی خبریں اور جعلی تصاویر زیر گردش تھیں۔انٹرنیٹ پر سابق بلے باز کی ایسی تصاویر سامنے آئیں کہ عبدالرزاق کو خود ہی میدان میں آنا پڑا، انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئےمداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا اور خبر کی تردید بھی کی۔Here I am 🙂 pic.twitter.com/hApkVD1ezv— Abdul Razzaq (@ARazzaqPak) July 10, 2018ویڈیو پیغام میں اُن کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر میرے ایکسڈنٹ اور موت کی جعلی خبریں زیرگردش تھیں جن میں کوئی صداقت نہیں، میں زندہ اور خیریت سے ہوں اور لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ بغیر تحقیق کے کوئی خبر نہ پھیلائیں۔عبدالرزاق نے لوگوں کے رویے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفی کی کثیر تعداد بغیر سوچے سمجھے کوئی بھی بات اور خبر آگے بڑھا دیتے ہیں جس کے باعث اکثر لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: