جسٹس(ر)امیرہانی نے نکاسی آب میگا پروجیکٹ کے ڈائریکٹر، ٹھیکیدار کو طلب کرلیا

12 Jul, 2018 اب تک
جسٹس(ر)امیرہانی نے نکاسی آب میگا پروجیکٹ کے ڈائریکٹر، ٹھیکیدار کو طلب کرلیامیر پور خاص: (12 جولائی 2018) میرپورخاص سپریم کورٹ کی ہدایت پر قائم کیے گئے جوڈیشنل واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے میرپورخاص شہر میں پونے دو ارب روپے کی لاگت سے شروع کیے جانے والے نکاسی آب کے میگا پروجیکٹ کے ڈائریکٹر اور ٹھیکیدار کو طلب کرلیا۔جسٹس ریٹائرڈ امیر ہانی مسلم نے میرپورخاص شہر میں نکاسی آب کی سپلائی پر ٹی ایم او بلدیہ شفیق احمد شاہ کی سخت سرزنش کی وہ بدھ کی رات اچانک واٹر سپلائی اسکیم سیٹلائٹ ٹاؤن کا دورہ کیا اس موقع پر صحافیوں کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوں نے آر او پلانٹ اور نکاسی آب کی سپلائی سے مطالق شکایت کے انبار لگادیئے اس موقع پر صوبائی سیکریٹری پبلک ہیلتھ ریاض میمن، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر میرپورخاص بھی موجود تھے۔جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم شہریوں کی شکایت پر پرائیویٹ سیکٹر کی نگرانی میں چلنے والے آر او پلانٹ کے انچارج کو ہدایت کی کہ پانی کی سپلائی کو بلا تعطل صاف اور معیاری سپلائی کی جائے اور مزید ایک ٹینک لگایا جائے۔ اس موقع پر شہریوں نے شکایت کی کہ میرپورخاص میں نکاسی آب کا میگا پروجیکٹ پر کام بغیر منصوبہ بندی اور غیر معیاری ہورہا ہے انہوں نے پی ڈی اور ٹھیکیدار کو اپنے دفتر میں طلب کرنے کا حکم جاری کردیا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: