پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہوگا

12 Jul, 2018 اب تک
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہوگالاہور(12 جولائی 2018) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے بلاوایو میں ہورہا ہے۔دورہ زمبابوے پر گئی قومی کرکٹ ٹیم نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آسٹریلیا کو ہرا کر ٹائٹل جیتا اور اب زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کا سفر کل سے بلاوایو میں شروع کریگی۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ ون ڈے میچز13، 16، 18،20 اور22 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔ اطلاعات کے مطابق سہ فریقی سیریز کے بعد قومی ٹیم کو ون ڈے سیریز کیلئے بولاوایو جانا تھا۔ تاہم جس ہوٹل میں ٹیم کو ٹھہرنا ہے اس ہوٹل کو ایڈوانس ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی ٹیم نے ہرارے میں مزید تین دن قیام کیا۔گرین شرٹس آج بلاوایو روانہ ہونگے جہاں کل زمبابوے کے خلاف پہلا ون ڈے شیڈول ہے۔پاکستان ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے بابر اعظم، امام الحق، یاسر شاہ اور جنید خان ہرارے پہنچ گئے ہیں، جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد شاہین شاہ آفریدی، حسین طلعت اور صاحبزادہ فرحان وطن واپس آگئے ہیں۔یہ بھی پڑھیےہماری سوچ کا محور صرف پاکستان ہے، محمد عامرہماری سوچ کا محور صرف پاکستان ہے، محمد عامر10-07-2018 Friday from ODI Pakistan vs Zimbabwe to begin
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: