پاکستان کی ڈیفرینٹلی ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

13 Jul, 2018 اب تک
پاکستان کی ڈیفرینٹلی ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لینیو یارک:(12 جولائی 2018) پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انگلش کرکٹ ٹیم کو 45 رنز سے ہراکر ٹرافی اپنے نام کر لی۔پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ میں ہونے والی ڈس ایبلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز جیت لی ہے۔ فائنل میچ میں پاکستان نے انگلش کرکٹ ٹیم کو 45 رنز سے ہراکر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ٹورنامنٹ میں میزبان انگلینڈ کے علاوہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ڈس ایبلڈ ٹیموں نے شرکت کی۔فائنل میچ میں پاکستان نے انگلش کرکٹ ٹیم کو 45 رنز سے ہراکر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ فائنل میں پاکستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر189 رنز اسکور کئے۔ 190 رنز ہدف کے تعاقب میں حریف ٹیم پاکستان کی بہترین بولنگ کے سامنے نہ ٹھر سکی اور18اعشاریہ 2 اوور میں144 رنز بنا کرآئوٹ ہو گئی۔Pakistan Physical Disability team won the final of Tri-Series against England by 45 runs in Worcestershire.Pakistan PD: 189/7 in 20 ov.England PD: 144/10 in 19 ov. pic.twitter.com/7OcJMO85Mz— PCB Official (@TheRealPCB) July 11, 2018پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کی فاتح قرار پائی۔ اس سے قبل پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کوہراکر فائنل میں پہنچی تھی اور فائنل میں انگلینڈ سے مقابلہ کرنے کی راہ ہموار کرلی تھی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: