سعودی-کینیڈا تنازع مزید شدت اختیار کر گیا

09 Aug, 2018 روز ٹی وی
ریاض: انسانی حقوق کے کارکنوں کی رہائی کے مطالبے پر سعودی عرب نے کینیڈا کو خبردار کیا ہے وہ اپنی غلطی کی تلافی کرے یا مزید کارروائی کے لیے تیار ہو جائے۔سعودی عرب نے طلبا کے بعد اپنے مریضوں کو بھی کینیڈا سے کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ہم نے جاری سرمایہ کاری بند نہیں کی اور نہ ہی نئی پابندی لگائی ہے۔ مسئلہ انسانی حقوق کا نہیں بلکہ قومی سلامتی کا ہے۔دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اپنے موقف پر ڈٹ گئے ہیں اور کہا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جہاں بھی انسانی حقوق کا سوال آئے گا کینیڈا پر زور اور دو ٹوک انداز میں آواز اٹھائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کےساتھ تعلقات خراب کرنا نہیں چاہتے۔تمام تر صورتحال کے باوجود سعودی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے لیے تیل کی فراہمی جاری رہے گی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں

Comments & Reviews

Where was Canada and Her Prime Minister when on the basis of the biggest lie i. a well planned 9/11 attacks on WWTrade Center etc, USA and many countries raided Afghanistan and till today, Afghanis are suffering both in men and material? Isn't this the biggest example in human history? We all kept sleeping!!
sarwar, lahore Aug 09, 2018

Post Your Comments
Select Language: