معروف اداکارہ حمائمہ ملک بھی جنسی ہراسانی کا شکار ہو گئیں

10 Aug, 2018 روزنامہ اوصاف
اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستانی اداکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں رہائش کے دوران وہاں موجود ایک مہمان نے ہراساں کرنے کی کوشش کی جب کہ ہوٹل انتظامیہ نے ان کی پرائیویسی کا کوئی خیال ہی نہیں کیا۔ 30 سالہ اداکارہ نے اپنی ٹوئیٹس میں دعویٰ کیا کہ انہیں لاہور کے نشاط ہوٹل میں رہائش کے دوران ایک مہمان نے واٹس ایپ پر متعدد پیغامات بھیج کر ہراساں کیا۔ساتھ ہی حمائمہ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ہوٹل انتظامیہ نے شکایات کے باوجود کوئی عمل نہیں کیا اور نہ ہی انتظامیہ نے ان کی پرائیویسی کا خیال کیا۔ اداکارہ نے اپنی ٹوئیٹس میں مہمان شخص کی جانب سے واٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ میسیجز انہیں ہراساں کرنے کا ثبوت ہیں۔انہیں ملنے والے پیغامات --> میں پڑھا جاسکتا ہے کہ ایک نامعلوم شخص انہیں کمرے سے باہر آکر ملنے کا کہہ رہے ہیں۔ پیغامات سے پتہ چلتا ہے کہ جس شخص نے اداکارہ کو پیغامات بھیجے وہ کاروباری شخص ہے اور وہ اپنے کسی برانڈ کو متعارف کرانے کے حوالے سے اداکارہ کے ساتھ گفتگو کرنا چاہتا ہے۔ نامعلوم شخص کی جانب سے اداکارہ کو یہ پیغام بھی بھیجا گیا کہ انہوں نے اداکارہ کے کمرے کے اندر اپنا بزنس کارڈ دروازے کے نیچے سے پھینکا ہے کیا انہوں نے وہ کارڈ اٹھالیا؟ساتھ ہی نامعلوم شخص نے اداکارہ کو پیغام بھیجا کہ انہوں نے حمائمہ ملک کا نمبر کراچی کی ایک خاتون دوست سے حاصل کیا جو اداکارہ کی بھی قریبی دوست ہیں۔ نامعلوم شخص کا اپنے پیغامات میں کہنا تھا کہ اداکارہ ان کے پیغامات پر برا نہ منائے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: