گوجرانوالہ: پینا فلیکس لگانے پر جھگڑا، پی ٹی آئی کا یوسی کونسلر فائرنگ سے جاں بحق

11 Aug, 2018 اب تک
گوجرانوالہ: پینا فلیکس لگانے پر جھگڑا، پی ٹی آئی کا یوسی کونسلر فائرنگ سے جاں بحقگوجرانوالہ: (11 اگست 2018) گوجرانوالہ فیصل ٹاؤن کے علاقے میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کارکنوں میں پینافلیکس لگانے پر جھگڑا ہوا، فائرنگ سے پی ٹی آئی کا یوسی کونسلر جاں بحق ہو گیا جبکہ پانچ کارکن زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کونسلر امجد مسلم لیگ (ن) چھوڑ کرتحریک انصاف میں شامل ہوا تھا۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے، زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ اب تک 7 سے زائد افراد شدید زخمی ہو چکے ہیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: