ملک ٹیکنالوجی کے نئے دورمیں داخل حکومت کاملک میں 5Gسروس شروع کرنیکافیصلہ

12 Sep, 2018 روزنامہ اوصاف
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کی ترقی اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہم کے لئے 5G سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزارت برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے ذرائع کے مطابق 3Gاور 4G موبائل براڈ بینڈ ٹیکنالوجی کے کامیابی سے اجراء کے بعد 5G سروس شروع کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں جس سے اس شعبہ میں نئی سرمایہ کاری لانے میں مدد ملے گی۔وزارت نے جدید دور کے تقاضے پورے کرنے کے لئے ٹیلی مواصلات کے شعبہ میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے سرمایہ کاروں کو پرکشش سہولیات کی فراہمی کے پیکج کی تیاری پر بھی غور شروع کردیا ہے جس کے تحت ملک میں مزید نئے منصوبے بھی شروع کئے جائیں گے۔ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NTC) کے دورے کے دوران وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ملک میں 5 جی سروسز لانچ کرنے کا عندیہ دے دیا اور کہا کہ پاکستان میں 5 جی سروسز لانچ ہونے کے بعد اس شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں موبائل صارفین بڑی کامیابی سے 3 جی اور 4 جی سروسز استعمال کر رہے ہیں اور ان سروسز کے صارفین میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے ہیڈ کوارٹر میں بات کرتےہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمیں جلد ہی موبائل فون کی دنیا میں جدید سہولیات اور سروسز متعارف کروانا ہوں گی، ان سروسز سے نہ صرف موبائل صارفین کو فائدہ ہو گا بلکہ یہ سروسز ہمیں جدید دور کے معیار پر پورا اُترنے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے میں بھی مدد دیں گی۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NTC) میں پودے لگانے کی مہم کا آغاز کیا جس کے تحت ملک بھر میں این ٹی سی کی مختلف سائٹس پر 500 پودے لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ دنیا بدل رہی ہے اور ہمیں دنیا کے ساتھ چلنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند ہیں، کیونکہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک بڑی مارکیٹ ہے اور پاکستان دنیا بھر میں فری لانسنگ ممالک کی فہرست میں 5ویں نمبر پر ہے۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مستقبل میں اس شعبے میں مزید کام کرنے اور نئے منصوبوں کا آغاز کرنے کا اعلان بھی کیا۔ --> کے جواب میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ دنیا بدل رہی ہے اور ہمیں دنیا کے ساتھ چلنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند ہیں، کیونکہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک بڑی مارکیٹ ہے اور پاکستان دنیا بھر میں فری لانسنگ ممالک کی فہرست میں 5ویں نمبر پر ہے۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مستقبل میں اس شعبے میں مزید کام کرنے اور نئے منصوبوں کا آغاز کرنے کا اعلان بھی کیا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: