ایپل کے سب سے طاقتور اور تیز ترین آئی فونز متعارف

12 Sep, 2018 ڈان نیوز
ایپل نے اپنے نئے آئی فونز کو متعارف کرا دیا ہے۔ایپل کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والے ایونٹ میں ایپل کی جانب سے آئی فون ایکس ایس (10s) اور آئی فون ایکس ایس میکس میکس کو فلیگ شپ ڈیوائسز کے طور پر متعارف کرایا گیا۔آئی فون ایکس ایس اور ایکس ایس میکسفوٹو بشکریہ ایپلآئی فون ایکس ایس اور ایکس ایس میکس ڈیزائن کے لحاظ سے گزشتہ سال کے آئی فون ایکس سے ملتے جلتے ہیں۔آئی فون ایکس ایس 5.8 انچ کے سپر ریٹینا ڈسپلے کے ساتھ ہے جس میں بیزل نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ آئی فون ایکس جیسا نوچ بھی موجود ہے جس میں ڈیپتھ سنسنگ کیمرہ فیس آئی ڈی کے لیے دیا گیا ہے۔اس کے مقابلے میں آئی فون ایکس ایس میکس 6.5 انچ کے ڈسپلے کے ساتھ ہے جو ایپل کی تاریخ کا سب سے بڑی اسکرین والا فون ہے۔یہ دونوں فونز او ایل ای ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہیں جبکہ واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ کا فیچر بھی موجود ہے۔دونوں فونز میں ایچ ڈی آر، ڈولبی ویژن ، ایچ ڈی آر 10، 120 ہرٹز ٹچ سنسنگ، تھری ڈی ٹچ،وائیڈ کلر سپورٹ اور دیگر فیچرز موجود ہیں۔اس فون میں ایپل نے اپنی نئی اے 12 بایونک چپ استعمال کی ہے جو کہ کمپنی کے بقول اسمارٹ فون مارکیٹ کی پہلی 7 نانو میٹر چپ ہے۔ایپل کے مطابق یہ فونز پرفارمنس کے لحاظ سے گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ تیز ہے اور پہلی بار کمپنی نے 512 جی بی اسٹوریج والا ورژن بھی متعارف کرایا ہے۔ان فونز کے سی پی یو سکس کورز ہیں جن میں 2 پرفارمنس کورز جبکہ 4 ایفیشنسی کورز ہیں، آسان الفاظ میں یہ ایپل کے سب سے تیز آئی فونز ہیں جس میں موجود چپ مشین لرننگ ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔فونز میں اسٹین لیس اسٹیل بینڈ، گلاس بیک اور ہیڈفون جیک نہیں ہے۔دونوں فونز کے لیے فرنٹ اور بیک کیمروں کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے، دونوں فونز کے بیک پر 12، بارہ میگاپکسل کے 2 کیمرے دیئے گئے ہیں، جو کہ آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن، ٹرو ٹو سنسر سے لیس ہیں، ان میں سے ایک وائیڈ اینگل ایف 1.8 آپرچر،جبکہ دوسرا ٹیلی فوٹو کیمرہ ایف 2.4 آپرچر اور 2ایکس آپٹیکل زوم کے ساتھ ہے۔اسی طرح فرنٹ پر 7 میگا پکسل کیمرہ ہے جو کہ 'دوگنا تیز' ہے۔یہ خبر ابھی نامکمل ہے اور اس میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: