" تحریک انصاف کو تو خود عمران خان نے بھی چھوڑ دیا ہے"

14 Sep, 2018 روزنامہ اوصاف
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر اظہر اسلم نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60سے شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کے مقابلے میں آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ راشد شفیق کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دینا ظلم اور نا انصافی ہے ،عمران خان اب وزیر اعظم ہیں وہ ذاتی طور پارٹی کے فیصلے کر نے کے قابل نہیں تو بڑے فیصلے کیسے کریں گے ،عمران خان نے تبدیلی کا نعرہ لگایا اور ایسے پرانے چہرے کو چن لیا جس پر بہت الزامات ہیں ،حکومت کو موروثی سیاست پر چلنا ہے تو ہم کس طرح دوسروں سے مختلف ہیں ، پی ٹی آئی کے اندر بے تحاشہ لوگ میرے ساتھ ہیں ، تبدیلی کا نعرہ کھوکھلا تھا ، خان صاحب نے اپنے اصولوں پر یوٹرن لے لیا ہے، میں نے پی ٹی آئی نہیں چھوڑی ، خان صاحب نے پی ٹی آئی چھوڑ دی ہے۔جمعرات کونیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر اظہر اسلم نے کہا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کا ٹکٹ ایک شخص کو صرف شیخ رشید کے بھتیجے کی بنیاد پر دیا ، خان صاب ہمیشہ سمندر پار پاکستانیوں کے لئے بہت باتیں کرتے ہیں --> ، ڈیم کے لئے فنڈ بھی سمندر پار پاکستانی لائیں گے ، میں اپنا سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر یہاں آیا ہوں اور 2010سے پارٹی سے منسلک ہوں ، میں نے پارٹی کے لئے خدمات دیں ہیں ، 2013کے الیکشن سے پہلے ہم نے فنڈ ریزنگ کی،این اے55سے خان صاحب کے لئے انتخابی مہم بھی چلائی تھی ، میں اس حلقے کو اچھی طرح جانتا ہوں ، مجھے امید تھی کہ تبدیلی میں مجھے حصہ ڈالنے کا موقع دیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی نہیں چھوڑی ، خان صاحب نے پی ٹی آئی چھوڑ دی ہے ،ہم تو آج بھی پارٹی کے نظریئے سے منسلک ہیں،خان صاحب نے توجہ نہیں دی کہ کس نے حلقے میں کتنا کام کیا ہے ، اظہر اسلم نے کہا کہ میں راشد شفیق کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ حلقے کی تمام یونین کونسلوں کے نام بتا دیں تو میں الیکشن میں حصہ نہیںلوں گا ،وہ یہ بتا دیں کہ حلقے میں تعلیم اور صحت کی کیا حالت ہے شیخ رشید اور راشد شفیق 40سال سے سیاست میں ہیں، راولپنڈی میں جو بھی مسائل ہیں ان میں ان دونوں کا نام آئے گا،عمران خان نے تبدیلی کا نعرہ لگایا ا ور ایسے پرانے چہرے کو چن لیا جس پر بہت الزامات ہیں ، اظہر اسلم نے کہا کہ راشد شفیق کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دینا ظلم اور نا انصافی ہے ،عمران خان اب وزیر اعظم ہیں وہ ذاتی طور پارٹی کے فیصلے کر نے کے قابل نہیں تو بڑے فیصلے کیسے کریں گے ،حکومت کو موروثی سیاست پر چلنا ہے تو ہم کس طرح دوسروں سے مختلف ہیں ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر بے تحاشہ لوگ میرے ساتھ ہیں ، تبدیلی کا نعرہ کھوکھلا تھا ، میں الیکشن میںحصہ ضرور لوں گا ، صاف پانی،تعلیم ، صحت اور روزگار کی فراہمی ہمارا منشور ہے ، انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے اپنے اصولوں پر یوٹرن لے لیا ہے ۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: