وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہوں گے

15 Sep, 2018 اب تک
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہوں گےاسلام آباد: (15 ستمبر 2018) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہوں گے۔ شاہ محمود قریشی کا وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی آج ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہوں گے۔ اس موقع پر افغان وزارت خارجہ میں پاکستانی اور افغان حکام کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔مذاکرات میں جلال آباد قونصل خانے کی بندش کا معاملہ بھی زیر غور لایا جائے گا، جبکہ سرحد پار دہشتگردی اور بارڈر مینجمنٹ پر بات چیت کی جائے گی۔اس کے علاوہ مذاکرات میں دوطرفہ تجارتی امور اور افغانستان پاکستان ایکشن پلان فارپیس اینڈ اسٹیبلیٹی پر بھی بات ہوگی۔شاہ محمود قریشی افغان صدر کو وزیراعظم کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے جس دوران خطے سے دہشتگردی کے خاتمے اور افغان مسئلے کے مستقل حل پر بات چیت ہوگی۔شاہ محمود قریشی افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ دورہ کابل میں وزیرخارجہ کی افغان صدراشرف غنی سے بھی ملاقات طے ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہفتے کی شام کو وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔یاد رہے کہ 03 ستمبر کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے افغان ہم منصب کاٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا، جس میں پاکستان کی جانب سے افغانستان میں امن واستحکام کیلئے بھرپورعزم کااعاد ہ کیا گیاتھا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی نے فون کیا، اس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے پیغام میں بتایا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بات چیت کے دوران اپنے ہم منصب کو کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور اس کے لیے کوشاں بھی ہے۔ویڈیودیکھنے کیلئے پلے کابٹن دبائیںدفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان پاکستان امن طریقہ کار کے تحت تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ ٹیلی فونگ گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے افغان ہم منصب کے درمیان جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کی سیکیورٹی صورتحال جلد بہتر بنانے پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔دونوں رہنماؤں نے ہر مسئلہ افغانستان پاکستان ایکشن پلان فار پیس اینڈ سولڈرٹی ۔ اے پی اے پی پی ایس فورم پر حل کرنے پر زور دیا، ٹیلی فونک گفتگو میں افغان وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو افغانستان کے دورے کی دعوت بھی دی جو شاہ محمود قریشی نے قبول کرلی ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: