دبئی ٹیسٹ: عثمان خواجہ نے پاکستان کیلئے مشکلات کھڑی کردیں

11 Oct, 2018 ڈان نیوز
آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے پاکستانی ٹیم کے لیے مشکلات کھڑی کردیں، 462 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتےہوئے اپنی ٹیم کو فتح کی امید دلادی ہے۔پاکستان نے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے چوتھے روز دوسری اننگز 181 رنز پر ڈیکلیئر کرکے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 462 رنز کا ہدف دیا تھا۔چوتھے روز کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا کے 136 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے اور اسے جیت کے لیے 326 رنز درکار تھے۔آج پانچویں اور آخری روز کا کھیل شروع ہوا تو عثمان خواجہ اور ان کے ساتھی کھلاڑی ٹریوس ہیڈ نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے اننگز کو آگے بڑھایا۔ٹریوس ہیڈ 219 کے مجموعے پر محمد حفیظ کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے، انہوں نے 72 قیمتی رنز بنائے۔نئے آنے والے کھلاڑی لبوشاگنے محض 13 رنز بناکر یاشر شاہ کا شکار بنے،اس وقت آسٹریلوی ٹیم کا اسکور 252 رنز تھا۔دبئی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے چوتھے روز دن کا آغاز ہوا تو پاکستان کا اسکور 3 وکٹوں پر 45 رنز تھا تاہم امام الحق اور حارث سہیل نے اسکور کو مزید آگے بڑھایا اور دوسری اننگز میں ٹیم کی سنچری مکمل کرادی۔امام الحق اور حارث سہیل 110 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے اور دونوں بلےبازوں نے بالترتیب 48 اور 39 رنز بنائے۔اسد شفیق اور بابر اعظم نے پاکستان کی برتری مزید بہتر بناتے ہوئے اسکور کو 181 رنز تک پہنچایا تاہم اسد شفیق 41 رنز بنا کر لایون کی گیند پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان نے دوسری اننگز ڈیکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے 461 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد آسٹریلیا کو ایک مشکل ہدف دیا۔بابراعظم نے آؤٹ ہوئے بغیر 28 رنز بنائے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے ہولینڈ نے 3 اور ناتھن لایون نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔عثمان خواجہ اور ارون فنچ نے دوسری اننگز میں بھی ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہتر آغاز کیا۔تاہم 87 رنز کے مجموعی اسکور پر ارون فنچ، محمد عباس کا شکار بن گئے اور اس کے بعد لگاتار دو مزید وکٹیں 87رنز پر ہی گرگئیں، ان دونوں کھلاڑیوں کو محمد عباس نے ہی پوہلین بھیجا، شان مارش اور مچل مارش بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔جس کے بعد چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک اوپنر عثمان خواجہ اور ٹریوس ہیڈ نے بالترتیب 50 اور 37 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے اسکور کو 136 رنز تک پہنچادیا۔ خیال رہے کہ پہلی اننگز میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم عثمان خواجہ اور ارون فنچ کی 142 رنز کی بہترین اوپننگ شراکت کے باوجود 202 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔پاکستان کی جانب سے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے بلال آصف نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کی تھیں اور محمد عباس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: