کراچی: احتساب عدالت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کرپشن ریفرنس کا فیصلہ سنادیا

11 Oct, 2018 اب تک
کراچی: احتساب عدالت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کرپشن ریفرنس کا فیصلہ سنادیاکراچی:(11 اکتوبر 2018) احتساب عدالت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کرپشن ریفرنس کا فیصلہ سنادیا۔ ڈپٹی ایم ڈی ملزم مسعود عالم نیازی کو 5 سال قید کی سزاسنادی گئی۔ اکاؤنٹس کلرک ملزم ضیا اللہ خان کو 7 سال قید اور 62 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔کراچی کی احتساب عدالت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کرپشن ریفرنس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ڈپٹی ایم ڈی ملزم مسعود عالم نیازی کو 5 سال قید کی سزا جبکہ اکاؤنٹس کلرک ملزم ضیا اللہ خان کو 7 سال قید اور62 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔نیب کا کہنا ہے کہ دونوں کیخلاف خرد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔نیب نے مزید کہا کہ ملزمان نے ایک کروڑ 92 لاکھ 36 ہزار 702 روپے غیرقانونی طور پراکاؤنٹ میں منتقل کیے تھے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: