سابق وزیر اعظم کے بیٹے کو جرمانہ سنا دیا گیا

06 Dec, 2018 روزنامہ اوصاف
کراچی (آئی این پی) ٹریفک پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی کی گاڑی سے فینسی نمبر پلیٹ اتارتے ہوئے 520روپے کا جرمانہ کردیا۔جمعرات کو ٹریفک پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی کی گاڑی سے فینسی نمبر پلیٹ اتاردی،موسیٰ رضا گیلانی کو 520روپے کا جرمانہبھی کیا گیا، گاڑی پر سابق وزیراعظم کے نام کی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی، اس کے علاوہ گاڑی پر کالے شیشے بھی لگے ہوئے تھے، ٹریفک پولیس نے موسیٰ گیلانی کو پابندی قانون کی تنبیہ بھی کی، یوسف رضا گیلانی کے بیٹے نے کہا کہ وہ سابق وزیراعظم کے بیٹے ہیں، ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ان کا لحاظ نہ کیا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: