ہمارے منصوبےتمہارے ہوئے، لیپ ٹاپ کی تشہیری مہم میں عمران خان کی تصویر

11 Jan, 2019 چینل24

24نیوز: سابق وزیراعظم نوازشریف کی لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت جی سی یونیورسٹی میں اب نئے اندازسے لیپ ٹاپ تقسیم ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی شروع کی گئی اسکیم اب عمران خان کے نام کے ساتھ چلے گی، لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب اٹھارہ جنوری ہوگی، جس میں تین ہزار طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔

عمران خان ماضی میں اسی اسکیم کوتنقید کا نشانہ بناتے رہے، لیپ ٹاپ کی تشہیری مہم میں عمران خان کی تصویر بھی لگادی گئی۔


 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: