بابراعظم ابتدائی 59 او ڈی آئیز میں کوہلی سے بہتر

11 Feb, 2019 اب تک
بابراعظم ابتدائی 59 او ڈی آئیز میں کوہلی سے بہترلاہور: (11 فروری 2019) پاکستان کے رائزنگ اسٹار بابراعظم نے ابتدائی انسٹھ ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں دو ہزار چار سو باسٹھ رنز آٹھ سنچریز اوردس ففٹیزسمیت بنائے ہیں۔اتنے میچزمیں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اکیس سوترپن رنزپانچ سنچریوں اورپندرہ ففٹیزکی مدد سے بنائے تھے۔بابراعظم ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کے اہم ترین بیٹسمین ہیں۔ رائٹ ہینڈر نے کیریئر کے ابتدائی انسٹھ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی ستاون اننگز میں نو مرتبہ ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے اکیاون کی شاندار اوسط سے دوہزارچار سوباسٹھ رنز بنائے ہیں۔ جس میں آٹھ سنچریاں اوردس نصف سنچریز شامل ہیں۔ان کا بہترین اسکورایک سوپچیس رنز اوراسٹرائیک ریٹ پچیاسی رنز ہے۔کیریئر کی ابتدائی انسٹھ میچز میں بابراعظم کا ریکارڈ بھارتی کپتان اور دنیا کے صف اول کے بیٹسمین ویرات کوہلی سے بہتر ہے۔ ویرات کوہلی جو ون ڈے کرکٹ میں اڑتیس سنچریز سمیت دس ہزار رنز بنا چکے ہیں۔ انہوں نے انسٹھ ون ڈے میچز کی چھپن اننگز میں دوہزار ایک سو باسٹھ رنز تینتالیس کی اوسط سے پانچ سنچریز اور پندرہ ففٹیز کی مدد سے بنائے تھے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ بابراعظم کے برابر پچیاسی رنز ہی تھا۔Babar Azam Pakistan Virat Kohli
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: