ون ڈے سیریز: پاکستان وومن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کوشکست دے دی

11 Feb, 2019 نوائے وقت

پاکستان وومن ٹیم نے باؤلرز کی عمدہ کارکردگی اور سدرہ امین کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کو فیصلہ کن ون ڈے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔

دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلے ئے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز وومن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ایک رنز پر کائشیا نائٹ کی وکٹ گرنے کے بعد دیندرا ڈوٹن نے کپتان اسٹیفنی ٹیلر کے ہمراہ مل کر اسکور کو 35 تک پہنچایا جس میں ڈوٹن کا حصہ 28رنز کا رہا لیکن اسی اسکور پر رن آؤٹ ہو کر ڈوٹن پویلین لوٹ گئیں۔

نصف سنچری بنانے والی ویسٹ انڈین کپتان ٹیلر اور شمین کیمبل نے 52رنز کی شراکت قائم کر کے اسکور 87 تک پہنچایا ہی تھا کہ کیمبل کی 26 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔

اس کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور ایفی فلیچر کے سوا ٹیل اینڈرز میں سے کوئی بھی بلے باز وکٹ پر سنبھل کر بیٹنگ نہ کر سکی۔

ضرور پڑھیں: حمزہ شہباز کی بیرون ملک قیام میں توسیع کی درخواست

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 48ویں اوور میں 159 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی، اسٹیفنی ٹیلر نے 52 اور فلیچر نے 23رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ اور نشرہ سندھو نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں سدرہ امین اور ناہیدہ خان نے پاکستان کو 32رنز کا مثبت آغاز فراہم کیا جس کے بعد ناہیدہ پویلین لوٹ گئیں۔سدرہ نے جویریہ خان کے ہمراہ دوسری وکٹ کے لیے 44رنز جوڑے جس کے بعد جویریہ خان 24 رنز بنانے کے بعد ٹیلر کو وکٹ دے بیٹھیں جبکہ کپتان بسمہ معروف بھی 5رنز بنا سکیں۔82رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد سدرہ امین کا ساتھ دینے ندا ڈار آئیں اور دونوں کھلاڑیوں نے 46 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کو جیت کی راہ پر گامزن کیا، سدرہ 52رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹیں جبکہ عالیہ ریاض 5 رنز بنا سکیں۔ 

اس کے بعد ثنا میر اور کائنات مرزا نے بغیر کسی نقصان کے ہدف تک رسائی حاصل کر کے پاکستان کو میچ میں 4وکٹ کی شاندار فتح سے ہمکنار کرادیا۔

اس میچ میں فتح کی بدولت سیریز کا پہلا میچ ہارنے والی پاکستانی وومن ٹیم نے تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ سدرہ امین کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: